اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایک دن اپنے ملک کا نام ضرور روشن کریں گے' - ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے چک روڈے خان

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے چک روڈے خان کا رہنے والا عادل بہادر نے کراٹے کھیل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

'ایک دن اپنے ملک کا نام ضرور روشن کریں گے'
'ایک دن اپنے ملک کا نام ضرور روشن کریں گے'

By

Published : Dec 16, 2019, 7:45 PM IST

کھلاڑی عادل بہادر کا کہنا ہے کہ وہ کراٹے کھیل کے ساتھ پچھلے دس سالوں سے وابستہ ہے اور انہوں نے کشمیر کے ساتھ بھارت کے دوسری ریاستوں میں مختلف چمپیئن شپس میں حصہ لیا ہے اور نمایاں کار کردگی حاصل کی ہے۔

'ایک دن اپنے ملک کا نام ضرور روشن کریں گے'

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں یونائیٹڈ عرب امیریٹس (UAE) میں کراٹے انٹرنیشنل چمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔

کھلاڑی عادل بہادر کا کہنا ہے کہ ''یہ کھیل کھیلنے میں مجھے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مجھے اپنے ہی جیب سے خرچہ کرنا پڑا کیونکہ سرکار کی طرف سے مجھے کوئی راحت نہیں ملی۔''

انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک دن اپنے ملک کے لیے اولمپکس میں حصہ لے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔

آخر پر عادل بہادر نے حکومت سے اپیل کی کہ جیسے سرینگر میں حکومت نے انڈور سٹیڑیم بنایا ہے، اسی طرح ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں بھی انڑور سٹیڑیم بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے سپورٹس کی طرف مائل ہو ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details