شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع سنگرامہ ہائگام سعید آباد میں سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ آج سے دس سال قبل جب بصیر احمد خان ڈی سی بارہمولہ تھے۔ اس وقت اس سڑک کی تعمیر کی گئی تھی۔ تاہم اب تک اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔