جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے نوپورہ کلان گاؤں میں زمین کھسکنےکی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بارہمولہ: زمین کھسکنے کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ' گزشتہ دو روز سے مسلسل زمین کھسک رہی ہے اور اس سے پورے گاؤں میں خوف وڈر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔'
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ' یہ گاؤں کم سے کم پانچ ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے اور اچانک سے جو یہ زمین کھسک رہی ہے، اس سے سڑک کو بھی کافی نقصان ہوا اور اب مقامی لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'انہوں نے مزید کہا کہ' گاؤں کے لوگ پریشان ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پوری گاؤں کو خطرہ ہے اور بچے، بزرگ اور خواتین ڈر سے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔
آخر پر انہوں نے انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ پورے گاؤں کو اس خطرے سے بچائے اور جلد از جلد سڑک کو بھی درست کریں۔