ایس پی مکیش ککر نے کہا کہ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ ( خون عطیہ کیمپ)میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جو کافی خوش آئند بات ہے۔
بارہمولہ: پولیس اہلکاروں کی جانب سے خون عطیہ کیمپ
شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے جی ایم سی اسپتال میں آج جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں پولیس کے عہدیدار سمیت جی ایم سی کے تمام طبقات کے ملازمین،پولیس کے جوانوں اور سماجی تنظیموں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔
خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کیمپ لگانے سے ان لوگوں کی امیدوں میں اضافہ ہوتا ہے جو خون کی کمی کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کرا پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور جوان ہمیشہ اس طرح کے سماجی پروگراموں میں بڑے پیمانے پر حصہ لیتے ہیں۔