پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں بار ایسوسی ایشن پلوامہ کے صدر کے لئے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ اس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جنید احمد بٹ اور ان کے گروپ نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔ اس موقعے پر نو منتخب بار ایسوسی ایشن کے صدر جنید احمد بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے سبھی وکلا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وکیل ایک سوشل انجینئر بھی ہے۔ اس کی اس پر اپنی سوسائٹی کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے سماج میں اگر کہیں بھی کسی طرح کی برائی ہوگی یا کمی ہوگی ان کو بار ایسوسی ایشن منظر عام پر لانے کی کوشش کرے گا تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو وکلا کے ساتھ وہی سماجی کارکن کے ساتھ مل کر ہم سماج میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے ہم کام کریں گے۔