ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر بینک برانچ کاپرن شوپیان میں یہ واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب اس بینک میں تعینات پرائیویٹ سکیورٹی اہلکار کی بارہ بور رائفل سے اچانک گولی چلی جو ماجد احمد نائیکو کو جا لگی، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔
اچانک گولی چلنے سے ایک شخص ہلاک - تعینات پرائویٹ اسکیورٹی
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جموں و کشمیر بینک میں تعینات پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی بارہ بور کی بندوق سے اچانک گولی نکلنے کی وجہ سے اس کا ساتھی ماجد احمد نائیکو ہلاک ہو گیا۔
ماجد احمد نایئکو ہلاک
زخمی شدہ اہلکار کو اگرچہ ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔
پولیس نے کیس کو درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:55 PM IST