بانڈی ہورہ :جموں و کمشیر کے بانڈی ہورہ کے مانتریگام کےبونہ کوٹ علاقے میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ عبدالرشید داس نے مقامی باشندوں کے درمیان ٹارچ لائٹس تقسیم کی۔ہلاک ڈیولپمنٹ کاونسلر بشیر احمد بابا کی اس پہل کی مقامی باشندوں نے جم کر تعریف کی۔Bandipur ADC Distribute Torch Light Among Needy Person
اس موقع پر بونہ کوٹ کے ڈی ڈی سی عبدالغنی وانیی، بونہ کوٹ کے بی ڈی او ابرار مرزا اور بونہ کوٹ کے بی ڈی سی بشیر احمد بابا بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ مقامی بشندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
صارفین نے اس موقع پر اے سی ڈی بانڈی پورہ اور بی ڈی سی بونہ کوٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق پہاڑی علاقوں سے ہونے کہ وجہ سے یہاں بجلی کی بے حد قلعت رہتی ہے۔ اکثر و بشیتر ہمیں رات میں بھی گھروں سے باہر نکلنا ہڑتا ہے اس وقت بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.اس وقت اس کی سخت ضرورت پڑتھی ہے۔ایسے میں ٹارچ لائٹ ہمارے لئے بڑی اہم ہوتی ہے۔