پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی نہ صرف انسان کی بنیادی ضرورت اور حق ہے بلکہ صحت مند طرز زندگی کا بھی لازمی جزو ہے لیکن شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کا ایک ایسا گاؤں اس دور جدید میں بھی اس بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔
ملہ پورہ صدرکوٹ ایک ایسا گاؤں ہے جہاں لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے- مقامی لوگوں کے مطابق وہ عرصہ دراز سے اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے- علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔