عالمی کِک باکسنگ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے تجعمل اسلام اور آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب میں اپنی جگہ بنانے والے منظور پانڈو کا تعلق بانڈی پورہ سے ہے۔
اب دوران شب بھی کھیلوں کا انعقاد ہوگا محض چھ سال کی عمر میں ایشین کراٹے چمپین شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ہاشم منصور بھی ضلع بانڈی پورہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔
نوجوانوں میں کھیل کے تئیں محبت و جذبہ دیکھ کر ضلع انتظامیہ اور اسپورٹس کونسل کی جانب سے بانڈی پورہ کے شیر کشمیر سپورٹس اسٹیڈیم میں لائیٹس لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے تاکہ دوران شب بھی ٹورنامںٹ اور میچ وغیرہ کا انعقاد کیا جائے۔
لائیٹس لگانے کے لیے پچاس لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ اسٹیڈیم میں چودہ بڑے کھمبے نصب کیے گے ہیں، ان میں لائٹس لگانے کا کام جاری ہے۔
کھیل شائقین اور عوام میں اس فیصلےکو لے کر کافی خوشی دیکھی جارہی ہے۔
ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ اختتام ہوتے ہی نائیٹ میچوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
مقامی فٹبال کوچ طاہر ہاشمی نے انتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے قدم کی کافی سراہنا کی۔