جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں گریز کے درماندہ مسافروں کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔
ضلح انتظامیہ کی جانب سے آج گریز کے درماندہ مسافروں کے لیے خصوصی ہوائی سروس چلائی گی جس کے ذریعہ چار سو پچاس افراد کو ان کی منزلوں تک پہنچایا گیا۔
گریز: درماندہ مسافروں کے لیے ہوائی پوراز کا اہتمام اس موقع پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ کرکے انہیں منزل کی جانب روانہ کیا۔ اس دوران ہوائی سروس بانڈی پورہ ۔ گریز کے علاوہ گریز ۔ بڈو آب نیرو کے درمیان بھی چالائی گئی۔
اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی انتطامیہ کی جانب سے فضائی سروس مہیا کرائی جائے گی اور مسافروں کو منزل تک پہنچایا جائے گا۔