رامبن :مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن وشو ہندو پرشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے گزشتہ روز ضلع راجوری کے ڈونگری علاقہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتججاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔ اس سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوگئی۔ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے احتجاج کے دوران پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مشتعل ہجوم نے پاکستان کے جھنڈے کو بھی نذرآتش کیا۔ راجوری میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں مقامی باشندے بھی شامل ہوئے۔ Bajrang Dal, VHP protest over terrorist attack in Rajouri Dhangri, at Ramban today
وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے انہوں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وی ڈی سی کو مزید مستحکم بنایا جائے اور انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے تاکہ وہ اس طرح کے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا سکے۔ احتجاج میں ویشو ہندو پریشد ضلع کے نائب صدر کشور سنگھ نے ایل جی منوج سنہا سے راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی مانگ کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں وی ڈی سی کو مزید مستحکم کرنے کی اپیل کی۔