اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرشنا ڈھابہ کیس میں ملوث نابالغوں کی ضمانت عرضی خارج - سرینگر نیوز

کرشنا ڈھابہ حملے میں ملوث دو نابالغوں کی ضمانت عرضی کو جوینائل جسٹس بورڈ سرینگر نے بدھ کے روز خارج کردیا۔

کرشنا ڈھابہ کیس میں ملوث نابالغوں کی ضمانت عرضی خارج
کرشنا ڈھابہ کیس میں ملوث نابالغوں کی ضمانت عرضی خارج

By

Published : May 20, 2021, 1:29 PM IST

سرینگر: جوینائل جسٹس بورڈ سرینگر نے بدھ کے روز کرشنا ڈھابہ حملے میں ملوث دو نابالغوں کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔

ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر ظفر شاہین اور ڈیفنس کونسل کی دلیل سننے کے بعد بورڈ نے کہا کہ "الزامات کی نوعیت ایک اہم عنصر ہے اور ضمانت کی درخواست کا فیصلہ کرتے وقت حقائق اور حالات ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔"

بورڈ کے تین رکنی بینچ میں پرنسپل مجسٹریٹ توصیف احمد ماگرے اور ممبران خیرالنساء اور ڈاکٹر عاصمہ حسن شامل تھے۔

بورڈ کا ماننا تھا کہ "یہ قانون کا بنیادی اصول ہے اور ساتھ ہی خود جے جے ایکٹ میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ جہاں سخت مجرموں کے ساتھ بچوں کے بے نقاب ہونے اور اسی طرح کے جرائم کو دہرانے کا امکان موجود ہے اس لیے بورڈ چلڈرن ان کنفلیکٹ کو ضمانت نہیں دینے کے حق میں ہے۔ "

بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ "اس معاملے میں لگ رہا ہے کہ نابالغوں کا استعمال چند نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا ہے۔ تحقيقات بھی جاری ہے کورٹ اگر ان نابالغو کو ضمانت پر رہا کرتا ہے تو وہ دوبارہ سے اُن افراد کے رابطے میں آسکتے ہیں جس سے ان نابالغوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے جب تک اُن سنگین نامعلوم مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک ان نابالغوں کو رہا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔''

واضح رہے کہ رواں برس فروری مہینے کی 17 تاریخ کو نامعلوم عسکریت پسندو نے سرینگر کے ڈل گیٹ میں واقع کرشنا ڈھابہ کے مالک کے بیٹے آکاش مہرا پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details