ضلع کشتواڑ کے ڈاک بنگلو سے لیکر کلید چوک میں بھاری بارش کے سبب سڑکیں گھروں سے نکلنے والے کچرے کی وجہ سے بھر گئی ہیں۔
فٹ پاتھ کی خستہ حالت سے لوگ پریشان ڈرینیج سسٹم کی خستہ حالی کی وجہ سے سرکوٹ سے پوچھال اور ڈاک بنگلو سے کلید چوک کی طرف جانے والی سڑکوں پر معمولی بارش سے ہونے سےبھی کچرا سڑک پر پھیل جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کا بہاو رہتا ہے ۔
مزید پڑھیں: کوکرناگ: رابطہ سڑک خستہ حال، کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے مالی پیٹھ سے لیکر کلید چوک تک تارکول بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔پر تارکول کی کمی سے اتنی پریشانی نہیں تھی جتنی ڈرینیج اور فٹ پاتھ کی خستہ حالی سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اس جانب توجہ مبذول نہیں کرہا ہے ۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ اور این ایچ ڈی سی ایل سے اپیل کی ہے کہ ڈرینیج اور فٹ پاتھ کی مرمت فوری طور پر کی جائے۔تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔