اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کو میتراہ علاقے سے جوڑنے والی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے اور حکام اس کی مرمت کے لیے کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

By

Published : May 18, 2019, 12:24 AM IST

مقامی لوگوں کے مطابق قومی شاہراہ کو فورلین میں تبدیل کرنے والی تعمیراتی کمپنی گمین انڈیا کے غیر معیاری میٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے تین کروڑ کی لاگت سے بنی ایک کنکریٹ دیوار تین ماہ کے اندر گر گئی ۔

سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

شاہراہ قصبہ قدیم سے ضلع سیکٹریٹ میتراہ، گول سنگلدان کے لیے لینک روڈ پر آمد و رفت مکمل طور بند ہوگئی تھی۔

کمپنی نے دیوار کے آپر میٹی ڈال کر یک طرفہ ٹریفک کو عرضی طور پر بحال کیا ہے جس پر گاڑی کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے اور معمولی بارش میں یہ سڑک جھیل کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

اس پر پیدل چلنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلے مقام لوگوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔

انتظامیہ اور کمپنی کے منتظمین کی یقین دہانی کے باوجود ابھی تک معاملہ جوں کا توں ہے۔

ایڈوکیٹ سجاد احمد نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے چار آفسران جن میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر عام دن میں دو بار اس ہی سڑک سے گزرنے کے باوجود سڑک گذشتہ ایک برس سے مرمت کے لئے ترس رہی ہے۔


رامبن _ میتراہ کی خستہ حال سڑک کے باعث ڈرائیورز، مسافروں اور راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آٹو ڈرائیور نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا خستہ حال سڑک پر چلنے سے گاڑیوں کا شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ مسافروں کو سفر کرنے میں پریشانی آتی ہے۔

اس سلسلے میں مقامی شہریوں اور ڈرائیوروں نے گورنر انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی جلدی از جلد مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضع رہے یہ سڑک ( بیکن) کے ماتحت ہے ان کا کہنا ہے انہوں نے تعمیراتی کمپنی گمین اینڈیا کے خلاف تھانہ پولیس رامبن سڑک کو نقصان کرنے کا معاملہ درج کرکے رکھا ہے اس کی مرمت کے بعد وہ خود مرمت کریں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details