اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے گوبند پورہ کی رابط سڑک خستہ حالی کا شکار ہے اور اسے آمدورفت کے قابل بنانے کے لیے حکام کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

سڑک کی خستہ حالی کی وی سے عوام پریشان
سڑک کی خستہ حالی کی وی سے عوام پریشان

By

Published : Feb 17, 2020, 10:51 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:34 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق یہ سڑک میتراہ سے گوبندپورہ تک دس سال قبل محکمہ تعمیرات عامہ ( PWD) نے تعمیر کی تھی۔

سڑک کی خستہ حالی کی وی سے عوام پریشان

دو برس قبل اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں سڑک نالے کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ معمولی بارش سے پانی گھروں اور دوکانوں کے اندر گھس جاتا ہے جس کے وجہ سے عام شہری کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلع انتظامیہ سے بار بار گذارش کرنے کے باوجود اسکی مرمت نہیں کی گئی۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے فوری طور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈویزنل انجینیئر رامبن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دفتر میں موجود نہیں تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details