شدید سردی میں جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کلاروس کمپنی کے کمانڈر کو ایک آشا ورکر کا فون آیا جس میں انہیں دردزہ میں مبتلا خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی۔
آشا ورکر کی جانب سے فون پر ناریکوٹ سے کلاروس اسپتال جانے کی درخواست کی گئی تھی کیوں کہ برفباری کے باعث ایمبولینسیں وہاں پہنچ نہیں سکتا تھا۔ فوری طور پر فوج کی ایک گاڑی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مریض کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ناریکوٹ روانہ کردی گئی۔
ہسپتال جاتے ہوئے آشا ورکر سعدیہ بیگم نے مریض کے ہمراہ ٹیم کو سڑک کے کنارے گاڑی پارک کرنے کی درخواست کی کیونکہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ آرمی میڈیکل ٹیم کی مدد سے اس نے گاڑی کے اندر ہی ڈلیوری کرنے کا فیصلہ کیا۔