اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azad Resignation Big Loss of Congress آزاد کا استعفیٰ کانگریس کے لیے بڑا نقصان ہے - Ghulam Nabi Azad resignation from Congress

بانڈی پورہ کے سینیئر کانگریس رہنما امتیاز پرے نے کہا کہ غلام نبی آزاد کا استعفیٰ کانگریس کے لیے یقیناً بڑا ایک بڑا نقصان ہے۔ غلام نبی آزاد صرف جموں و کشمیر کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قد آور سیاسی رہنما ہیں۔ Azad Resignation is big loss Congress

آزاد کا استعفیٰ کانگریس کے لیے بڑا نقصان ہے
آزاد کا استعفیٰ کانگریس کے لیے بڑا نقصان ہے

By

Published : Aug 29, 2022, 1:39 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سینئر کانگریس رہنما امتیاز پرے نے ایک تقریب کہا کہ 'غلام نبی آزاد کا کانگریس پارٹی چھوڑنا کانگریس کے لیے یقیناً ایک بڑا ایک بڑا دھچکا اور نقصان ہے کیونکہ غلام نبی آزاد صرف جموں و کشمیر کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قد آور سیاسی رہنما ہیں۔ Ghulam Nabi Azad resignation from Congress

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ غلام نبی آزاد کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور غلام نبی آزاد تمام کانگریسیوں کے رہبر ہیں۔ تاہم امتیاز پرے نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ خود اب کہاں جائیں گے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال کانگریس سے وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

Ashok Gehlot on Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد کا تبصرہ انسانیت اور حساسیت کے خلاف

امتیاز پرے کے مطابق کانگریس کے تمام ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ امتیاز پرے وجپارہ سوناواری علاقے میں کانگریس کی ایک سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی، موقع سے اس تقریب میں کانگریس کے متعدد سینیر سیاسی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ ایک مکتوب میں انہوں نے کئی نکات پر اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر الزامات عائد کی تھی۔ انہوں نے ان کے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیکر کہا تھا کہ ان کی قیادت میں کانگریس کو دو لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش ہوئی۔ Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts

ABOUT THE AUTHOR

...view details