اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ayushman Bhava Programme آیوش مان بھوا پروگرام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ایوش مان بھاو مہم کا ورچوئل اففتاح کیا۔ اس موقعے پر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور ضلع کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

آیوش مان بھاو پروگرام کے حوالے سے تقریب منعقد
آیوش مان بھاو پروگرام کے حوالے سے تقریب منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 12:13 PM IST

آیوش مان بھاو پروگرام کے حوالے سے تقریب منعقد

ترال: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ایوش مان بھوا مہم کا ورچوئل اففتاح کیا۔ اس موقعے پر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور ضلع کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس افتتاحی پروگرام میں اے ڈی سی ترال ساجد نقاش، ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور بی ایم او ترال ڈاکٹر ظھور کے علاوہ طبی اور نیم طبی عملے کے متعدد عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقعے پر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ہیلتھ فار آل جیسی اسکیموں سے سماج کے سبھی طبقہ جات کو فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترال سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا درجہ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال پر ایک وسیع آبادی منحصر ہے۔ اس لیے اس ہسپتال کا درجہ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اب تک تو یہ اسپتال صرف بورڈ پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Programme in Tral ترال میں محکمہ امورِ صارفین کی جانب سے بیداری کیمپ

انہوں نے کہا کہ کاغذی طور یہ ایک سی ایچ سی ہے جس کی وجہ سے یہاں مناسب طبی اور نیم طبی عملے کی کمی پائی جاتی ہے۔ بحثیت ڈی ڈی سی انہوں نے فنڈس کا استعمال کیا لیکن وسائل کے محدود ہونے کے سبب مزید کام نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے ہسپتال کا درجہ بڑھانے اور یہاں کے عملے اور طبی سہولیات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details