اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے والی ادویات تقسیم

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے لوگوں میں مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

کوروناوائرس: مدافعتی نظام  کو مضبوط کرنے والی ادویات تقسیم
کوروناوائرس: مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے والی ادویات تقسیم

By

Published : Apr 20, 2020, 6:03 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے آج ملازمین میں جسم کو مضبوط مدافعتی نظام فراہم کرنے والی ادویات تقسیم کیں۔

کوروناوائرس: مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے والی ادویات تقسیم

یہ ادویات انڈین سسٹم آف میڈیسن (آئی ایس ایم) یونٹ کولگام کی جانب سے تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر دپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ادویات مدافعتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے تقسیم کی جا رہی ہیں اور متعلقہ افراد کو ضلع میں تقسیم کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آئی ایس ایم نے کہا کہ جسم کو مضبوط مدافعتی نظام فراہم کرنے والی یہ ادویات سکیورٹی فورسز میں بھی تقسیم کی گئیں اور ڈسٹرکٹ میں کووڈ 19 کنٹینمنٹ کے لیے تعینات فرنٹ لائن ہیلتھ کارکنوں کو بھی تقسیم کیا گیا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ان ادویات کی تقسیم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ وہین بعد میں ضلع ترقیاتی کشمنر نے ریڈ زون دمحال ہانجی پورہ کے کھوری بٹہ پورہ میں جاکر از خود معاینہ کیا۔ علاقے میں مزید ایک کورونا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہیں۔ اسطرح سے ضلع میں 6 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details