اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلاسٹک سے آزادی اور بیداری کے لیے ریلی - چیف ہارٹیکلچر آفیسر

جموں کشمیر کے ادھمپور کے آدرش کالونی میں بیداری ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد ضلع کو پلاسٹک سے آزاد کرانا اور پلاسٹک استعمال کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا تھا۔

پلاسٹک سے آزادی اور بیداری ریلی نکالی گئی

By

Published : Sep 26, 2019, 6:30 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:07 AM IST

جموں کشمیر کے ادھمپور کے آدرش کالونی میں بیداری ریلی نکالی گئی۔ریلی کا مقصد ضلع کو پلاسٹک سے آزاد کرنا اور پلاسٹک استعمال کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا تھا۔
جموں کشمیر کے ادھمپور, آدرش کالونی میں بیداری ریلی نکالی گئی۔اس ریلی میں مختلف اسکولوں کے طلباء, ایس ڈی آر ایف اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی نکالنے کا مقصد پلاسٹک کے استعمال اور پلاسٹک کوڑے کو جمع کر اپلاسٹک سے آزاد ضلع بنانے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

پلاسٹک سے آزادی اور بیداری ریلی نکالی گئی

ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے گزاری گئی۔ سیول ڈیفنس وارڈن, ایس ڈی آر ایف رضاکار اور طلباء نے لوگوں کو پلاسٹک کے استعمال نہیں کرنے کا پیغام دیا۔
مقامی انتظامیہ نے طلباء کی ستائش کی اور پہل شروع کرنے کے لیے ملازمین کو مبارک پیش کیا۔ انتظامیہ نے طلباء کوپلاسٹک آزاد ضلع بنانے کا عہد لینے کو بھی کہا۔

طلباء کو بایو ڈی کمپوزاور برمی کمپوز کے بارے میں بتایا گیا۔ ساتھ ہی پلاسٹک سے ہونے والے برے اثرات کے بارے میں بھی طلباء کو تجبرہ کر کے بتایا گیا تاکہ وہ اپنے والدین اور دیگر لوگوں کو بتاسکیں۔ اس کے ساتھ ہی آس پاس کے جگہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اس ریلی کا اہم مقصد رہا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details