سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ڈاک بنگلہ میں مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے بےروزگار نوجوانوں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سوپور کے علاوہ مختلف علاقوں سے بے روزگار نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ Muslim Rashtriya Manch organized unemployment program
اس دوران مہمان خصوصی کی حیثیت پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر ڈاکٹر شمس الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ڈاک بنگلہ میں اس لئے جمع ہوئے ہیں، کیونکہ ہم بےروزگار نوجوانوں کو سرکار کی طرف سے مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دے سکیں۔
مسلم راشٹریہ منچ قوم پرست تنظیم راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس کی ایک اکائی ہے جو مسلمانوں میں کام کرتی ہے۔ سوپور جسے ماضی میں عسکریت پسندوں یا علیحدگی پسندوں کا گڑھ تصور کیا جا تا تھا ، میں اس تنظیم کی سگرمیون اس علاقے کی بدلتی ہوئی زمینی صورتحال کی عکای کرتی ہے۔ گزشتہ تین دہائیون کے دوران سوپور تشدد سے متاثر ہونے والے قصبوں میں سرفہرست ہے۔ یہاں نہ صرف سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں بلکہ کئی بار تصادموں کے دوران بستیاں اور بازار نزر آتش کئے گئے ہیں۔