اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاریگروں کے لیے یک روزہ ٹریننگ کیمپ - etv bharat news

مرکزی سرکار کی طرف سے منظور شدہ مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

کاریگروں کے لیے یک روزہ ٹرینگ کیمپ کا انعقاد
کاریگروں کے لیے یک روزہ ٹرینگ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jan 19, 2021, 10:11 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم کشمیر کی جانب سے دستکاروں کے لیے یک روزہ کمپ انعقاد کیا گیا۔

کاریگروں کے لیے یک روزہ ٹرینگ کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈکرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈپارٹمنٹ نے کاریگروں کو ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی جو مرکزی سرکار نے ان کے لیے دستیاب رکھے ہیں۔

اس کمپ کے ذریعے مقامی کاریگروں اور عام لوگوں میں دستکاری شعبے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈکرافٹس نے لوگوں کو محکمہ کے کرافٹ ٹریننگ پروگراموں میں داخلے کے لیے حوصلہ افزائی کی ، جس سے ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دستکاری سیکھنے کے بعد لوگ کوآپریٹیو سوسائٹی تشکیل دے سکتے ہیں اور حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے لوگوں کو مہارت سیکھنے اور دستکاری کے ذریعہ کو اپنانے کی ترغیب دی تاکہ بے روزگاروں کے لیے کمانے کا ذریعہ فراہم ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details