اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: اویر آل فاؤنڈیشن کی جانب سے ویکسیشن سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے کی کوشش - جموں و کشمیر ای ٹی وی بھارت خبر

کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر ویکسینیشن کی اہمیت و افادیت سے عوام کو واقف کرانے کے لیے اویر آل فاؤنڈیشن پونچھ کے سربراہ ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ نے پونچھ تا منڈی سائکل پر سفر کیا اور لوگوں سے ملاقات کر کے کورونا کی ٹیکہ کاری کی اہمیت سے واقف کرایا۔

بھانو پرتاپ
بھانو پرتاپ

By

Published : Jun 11, 2021, 4:22 PM IST

Updated : Jun 11, 2021, 4:55 PM IST

اویر آل فاؤنڈیشن پونچھ کے سربراہ ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ نے پونچھ سے منڈی تک سائکل پر سفر کر کے عوام کو ٹیکہ کاری مہیم میں حصہ لینے اور اس کی افادیت سے آگاہ کرایا۔

واضح رہے کہ پونچھ تا منڈی 22 کلو میٹر کا سفر ہے۔ مجموعی طور پر انہوں نے سائیکل پر 44 کلو میٹر سفر کیا اور لوگوں کو ویکسین کی اہمیت و افادیت سے روشناس کیا-

کویڈ ٹیکہ کاری سے متعلق عوام جانکاری دی

ان کا کہنا‌ تھا کہ سائیکل کے سے کسرت ہوتی ہے۔ کسرت کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے ۔ اس سے انسان کے پھیپھڑوں کے اندر اچھی طرح سے سانس جاتی ہے۔ جس سے کہ پھیپھڑے اور باڈی کا داخلی نظام اچھے سے کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چند لوگ کووڈ ٹیکہ کاری کے حوالے سے طرح طرح کے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ان افواہوں پرتوجہ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے مضر اثرات سے بچنا ہے تو جلد از جلد کرونا کی ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیں اور اپنی جانوں کا تحفظ کریں۔

Last Updated : Jun 11, 2021, 4:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details