پلوامہ: پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کرنے کے لیے آج محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ترال کے امیرآباد میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے جانکاری کیمپ میں شرکت کی۔ اس دوران محکمہ زراعت کے عہدیداروں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ فصل بیمہ یوجنا سے استفادہ کریں۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین نے بتایا کہ یہ اقدام کسانوں کی آمدنی کو مستحکم کرے گا، انہیں موسمیاتی تباہی سے کافی انشورنس تحفظ کے ساتھ اختراعی طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دے گا۔ میں تمام کسانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے فوائد حاصل کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایف بی وائی کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے محنتی کسانوں کو فطرت کی خرابیوں سے بچانے کے لیے کیا تھا،
اس سے قبل کسانوں کے صرف چار اضلاع کے لیے دستیاب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ٹی بھر میں سکیم کے نفاذ سے جموں کشمیر کے زرعی منظر نامے پر مثبت اثر پڑے گا اور ترقی پسند ماحول پیدا کرنے میں یونین ٹیریٹوری انتظامیہ کی کوششوں کی تکمیل بھی ہو گی۔ متعلقہ معلومات کی مناسب ترسیل اور یوجنا کے نفاذ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فصل انشورنس موبائل ایپ، انشورنس کمپنی کا ٹول فری نمبر کسانوں کو نقصانات کی اطلاع دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔