اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Camp On Labour Lawasانڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو لاسی پورہ میں مزدوروں کے لئے یک روزہ ورکشاپ

لیبر ڈیپارٹمنٹ نے انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو لاسی پورہ میں مزدوروں کے لئے یک روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔Awareness Camp

انڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو لاسی پورہ میں مزدوروں کے لئے یک روزہ ورکشاپ
انڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو لاسی پورہ میں مزدوروں کے لئے یک روزہ ورکشاپ

By

Published : Jan 9, 2023, 8:32 PM IST

انڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو لاسی پورہ میں مزدوروں کے لئے یک روزہ ورکشاپ

پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں مزدور مختلف کارخانوں میں کام کرتے ہیں اسی کے مدنظر رکھتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ کے اشتراک سے ان کے حقوق کے حوالے سے یک روزہ بیدری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مزدوروں کے علاوہ صنعتی کارخانوں کے مالکان نے شرکت کیAwareness Camp On Labour Lawas

اس موقع پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے بھی شرکت کی، وہی اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔

انڈسٹریل اسٹیٹ سڈکو لاسی پورہ میں مزدوروں کے لئے یک روزہ ورکشاپ

پروگرام میں مزدوروں کے حقوق، لیبر قوانین، اور لیبر ریگولیشن جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اجتماعی سودے بازی کے حق، کم از کم اجرت، کام کے اوقات، اور حفاظت اور صحت کے ضوابط جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے اپنے مسائل محکمہ کے افسران کے سامنے پیش کئے اور حل کا بھی مطالبہ کیا۔محکمہ کے افسران نے انہیں جواب دیا اور مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ کے صدر حاجی مظفر نے بات کرتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام آگے بھی یہاں منقعد ہونے چاہئے تاکہ مزدوروں کو ان کے حقوق مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Solar Panel Installation in Kashmir وادی کشمیر میں سولر پینل کی تنصیب میں اضافہ

اس ضمن میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام انعقاد ضروری ہے کیونکہ کہ قانون نے ہر ایک کو اختیار دیا ہے جبکہ ہر ایک شخص کے حقوق کی پاسداری کرنا ہمارا فرض ہے۔Awareness Camp On Labour Lawas

ABOUT THE AUTHOR

...view details