اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں پلاسٹک دو سونا لو" مہم کو لیکر آج تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ملک بھر میں ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے سے پاک رکھنے کے لئے مختلف پروگراموں کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہی وادی گل پوش کشمیر یو ٹی کو صاف شفاف رکھنے کے لئے سرکاری سطح پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میں سرسبز وادیوں اور آبشاروں کو محفوظ رکھنے کے لئے یہاں کے لوگ بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ہلر شاہ آباد بلاک کے سادیوارہ کے رہنے والے پیشے سے وکیل فاروق احمد گنائی جو سرپنچ بھی ہیں نے اپنے علاقے کو پالتھین اور پلاسٹک کچڑے سے پاک کرنے کے لئے چند ماہ قبل ایک انوکھی پہل شروع کی ہے۔ اس حوالے سے آج سادی وارہ شاہ آباد کے گورنمنٹ اسکول میں سرپنچ فاروق احمد نے وعدے کے مطابق سونے کے سکے اور نقد انعامات سے کچڑہ جمع کرنے والے لوگوں کو نوازا۔ اس تقریب کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سابق مشیر گورنر خورشید احمد گنائی تھے۔