جموں و کشمیر میں پیر اور منگل کو موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کے بعد حکام نے کشمیر صوبے میں بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ میں آئندہ چند روز کے دوران درمیانے درجے کے خطرناک برفانی تودے گرنے کا خطرہ رہے گا جبکہ بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں کم خطرناک برفانی تودے گرنے کا انتباہ لاگو رہے گا۔
عہدیدار نے بتایا کہ 'لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک یہ انتباہ ختم نہ ہو تب تک اپنے گھروں کے باہر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔'