جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہموں گاؤں کو پوری طرح سیل کردیا گیا ہےاور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کم سے کم دس دن تک مارکیٹ اور دیگر کاروباری ادارے بند رکھیں۔
رہموں گاؤں میں 23 سے زیادہ کورونا وائرس کیس سامنے آئے ہیں۔ مذکورہ گاؤں میں کووڈ ۔19 کے انفیکشن کی وجہ سے ایک بزرگ شخص کی موت ہوچکی ہے۔
تحصیلدار راج پورہ رقیب احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گاؤں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانیں اور 2 band saw mills کو سیل کردیا۔