اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ نے کیا منڈی دورہ - آفیسر پونچھ نے کیا منڈی دورہ

Auqaf Executive Officer Visit Poonch ضلع پونچھ میں اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ محمد رفیق چشتی نے ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز ہوتے ہی انہوں نے تحصیل منڈی میں قائم مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے متصل مدرسہ رضاالاسلام منڈی کا پہلا دورا کیا۔

اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ نے کیا منڈی دورہ
اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ نے کیا منڈی دورہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 5:41 PM IST

اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ نے کیا منڈی دورہ

منڈی:مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے امام و خطیب مولانا سید فاضل حسین رضوی سمیت دیگر علماء بھی شریک رہے۔ وہی ان کے ہمراہ مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ, جنرل سیکرٹری حاجی غلام عباس و دیگر اراکین موجود رہے۔

جبکہ ان کے علاوہ منڈی تحصیل کے مززین و دیگر لوگوں نے بھی شمولیت اختیار کی۔ اس دوران اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ محمد رفیق چشتی نے مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اہم جانکاری حاصل کی۔

دوران تقریب مقررین نے مدرسہ کے متعلق درپیش مسائل ایگزیکٹو آفیسر پونچھ کے سامنے رکھے۔ جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ان مسائل پر جلد مثبت اقدام اٹھانے کی انہیں یقین دہانی کرائی ہے۔

بعد ازاں اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ نے مدرسہ کے نظام اور مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے چل رہے کام کاج کا معائینہ کیا۔ اس حوالے سے اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ محمد رفیق چشتی نے کہا کہ ان کا منڈی میں پہلا دورا ہے جہاں انہوں نے مسجد اور مدرسہ کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران پروگرام جو بھی مطالبات کیے گیے ہیں انہیں جلد حل کرانے کی کوشش کی جائے گی‌۔ جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کے زیر اہتمام دینی مدارس, مساجد, درگاہوں, اور قبرستانوں کا تحفظ کرنے کر ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹینڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا

غور طلب رہے تقریب کے اختتامی مراحل میں مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ کی جانب سے اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ پروگرام میں شریک ہوئے منڈی تحصیل کے معززین و دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details