اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: فائنانشل کمشنر نے کووِڈ ہسپتال کا جائزہ لیا - وہ جاری کردہ رہنما خطوط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں

محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے آج آرمی اسکول دومانہ میں قائم کووِڈ ہسپتال میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔

جموں: فائنانشل کمشنر نے کووِڈ ہسپتال کا جائزہ لیا
جموں: فائنانشل کمشنر نے کووِڈ ہسپتال کا جائزہ لیا

By

Published : Apr 27, 2020, 9:05 PM IST

ایف سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ جاری کردہ رہنما خطوط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

جموں: فائنانشل کمشنر نے کووِڈ ہسپتال کا جائزہ لیا

اُنہوں نے کہا کہ ' حکومت کسی بھی مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔'

اُنہوں نے ہسپتال میں موجودہ اَفسران سے کہا کہ وہ کووِڈ ۔19 سے متاثرہ لوگوں کی طبی نگہداشت یقینی بنائیں۔

کووِڈ کیئر ہسپتال میں کئے گئے اِنتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی نے کہا کہ' ہمیں کورونا وَبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے مستعد رہنا ہوگا۔

ایف سی کے ہمراہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔اُنہوں نے ای پی ای ، این 95ماسکوں اور ہینڈ سینٹائزر و دیگر آلات و مشینری کا معقول سٹاک تیار رکھنے کے لئے کہا۔

انسپکشن کے دوران اتل ڈولو نے کووڈ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے اس موقعہ پر 100بستروں والے ہسپتالوں کو پوری طرح استعمال کرنے کے قابل بنانے پر زور دیا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details