وہیں لوگ رضاکارانہ طور پر ہسپتالوں میں مفت لنگروں کا اہتمام کر رہے ہیں۔
کشمیر: ہسپتال میں تیمارداروں کے لیے لنگر جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہسپتال میں ایچ ڈی ایف کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی انجمن نے اسی طرح کے ایک لنگر کا اہتمام کیا ہے۔ اس دوران ہسپتال میں موجودہ تیمارداروں اور مریضوں میں مفت کھانا، پانی و دیگر اشیا تقسیم کی گئی۔
ملازمین کے مطابق ہسپتالوں میں اس طرح کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تیمارداروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بازاروں کے لگاتار بند رہنے کی وجہ سے دکانوں میں کوئی بھی اشیا فروخت نہیں کی جارہی ہے۔
ادھر عام لوگوں نے بھی اس طرح کے اقدامات کی کافی ستائش کی۔
لوگوں کا کہنا ہےکہ 'مسلسل بندشوں اور امتناعی احکامات کی وجہ سے وادی میں جہاں عام زندگی پٹری سے نیچے آگئی ہے۔ وہیں ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔
تاہم اگر لوگوں کی جانب سے اس طرح انسان دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے تو اس صورتحال کے دوران ہسپتالوں میں زیر علاج لوگوں اور ان کے رشتے داروں کو کافی حد تک راحت ملے گی۔