اردو

urdu

By

Published : Nov 5, 2020, 1:22 PM IST

ETV Bharat / state

ادھمپور: نامعلوم افراد کا نوجوان پر حملہ

جم کرنے کے بعد گھر واپس آ رہے ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا گیا۔

ادھمپور میں نومعلوم افراد نے نوجوان پر حملہ کیا
ادھمپور میں نومعلوم افراد نے نوجوان پر حملہ کیا

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے سیلا تالاب کے علاقے میں گذشتہ شب جِم سے گھر لوٹ رہے نوجوان پر کچھ نامعلوم نوجوانوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

ادھمپور میں نومعلوم افراد نے نوجوان پر حملہ کیا

اس حملے میں نوجوان زخمی ہوگیا جس کو مقامی لوگوں اور دکانداروں نے ادھمپور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرادیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

زخمی نوجوان کی شناخت محمد ثاقب ولد عبدالرشید کے طور پر کی گئی ہے، جو چیری سویل کا رہنے والا ہے۔

جِم کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ

زخمی ثاقب کے مطابق جِم سے واپس آتے ہوئے ساحل، مینک، پلک اور کچھ دیگر نوجوانوں نے اسے گھیر لیا اور اس پر حملہ کردیا۔

پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم خبر لکھے جانے تک حملہ آور پولیس کی گرفت سے باہر تھے۔

واضح رہے کہ پولیس ان حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے ٹھکانوں پو چھاپے ماری کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details