انہوں نے کہا کہ میڈیا اہلکاروں کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ایک مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوارہ میڈیا ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایس پی ہندوارہ سے ملاقات کی اور اس معاملے پر پولیس افسر سے تبادلہ خیال کیا اور ان سے اپیل کی کہ ہر ناکہ پارٹی کو آگاہ کیا جائے کہ اس طرح کے واقعات کو دہرایا نہیں جانا چاہئے۔