کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایپل فارمرس فیڈریشن آف اینڈیا کی طرف سے یک روز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما محمد یوسف تاریگامی سمیت کئی اہم رہنماوں نے شرکت کی۔انہوں نے سیب کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے مدنظر یہ کہنا بہتر ہوگا کہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات ہونا چاہئے۔اب تک سب کچھ مرکزی حکومت پر منحصر ہے۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جلد انتخابات کرانے کی بات تو کہی ہے لیکن کب اور کیسے اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے۔