اردو

urdu

ETV Bharat / state

Asra Charitable Trust اسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سکینڈری سکول لورن میں تقریب منعقد

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں اسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سیکنڈری سکول لورن میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول لورن سریندر کمار، سرپنچ لورن کامران بشیر، آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی "ایس ایس پی" ریاض احمد تانترے کے علاوہ دیگر ٹرسٹ کے اراکین سمیت بلاک لورن کے معززین موجود رہے۔

آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سکینڈری سکول لورن میں تقریب منعقد
آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سکینڈری سکول لورن میں تقریب منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 8:20 PM IST

آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سکینڈری سکول لورن میں تقریب منعقد

پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے لورن میں آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سیکنڈری سکول لورن میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ہائیر سکینڈری اسکول لورن کے دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اداروں کے طلبہ وطالبات بھی شامل ہوئے۔ یاد رہے منعقدہ پروگرام کا اہم مقصد تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں نیٹ کی کتابیں تقسیم کرنا تھا۔ دورانِ پروگرام علاقہ کے معززین نے آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی ایس ایس پی ریاض احمد تانترے کے اس اقدام کی سرہانہ کرتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر ایس ایس پی ریاض احمد تانترے نے بتایا کہ آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ ایک غیر سیاسی اور غیر سرکاری تنظیم ہے۔ جس کا اہم مقصد تعلیمی و طبی نظام میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جہاں کئی غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:National Ayurveda Day ڈوڈہ میں آٹھواں قومی آیوروید ڈے منایا گیا

جس کو دیکھتے ہوئے سرینگر کے دو بہترین جن میں "کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لینس" اور "ای مشن" کوچنگ اداروں سے "نیٹ" کے 2022-23 کا وہی تازہ سلیبس میٹریل بچوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تاکہ طلباء با آسانی یہیں "نیٹ" کی تیاریاں کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details