اردو

urdu

ETV Bharat / state

رہنما خطوط کی پاسداری میں عاشورہ تقریب - امام حسین علیہ السلام ا

پوری وادی کی طرح جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی یوم عاشورہ کی تقریبات سماجی دوری کو اپنا کر انجام دی گئی اور عقیدت مندوں نے کربلا کے شہیدوں کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا ۔

رہنما خطوط کی پاسداری میں عاشورہ تقریب منعقد
رہنما خطوط کی پاسداری میں عاشورہ تقریب منعقد

By

Published : Aug 30, 2020, 7:34 PM IST

سب ضلع ترال کے پنرجاگیر گاؤں میں جہاں شیعہ فرقے سے وابسطہ لوگ آباد ہیں کالے کپڑوں میں ملبوس صبح سے ہی ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے نظر آئے اور عقیدت و احترام کے ساتھ آنسو بہا کر امام حسین علیہ السلام اور اس کے رفقاء کو سلام پیش کیا جنھوں نے اسلام کی عظمت کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ کربلا کے میدان میں کیا۔ تاہم کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے امسال سماجی دوری اور ماسک کا خاص انتظام کیا گیا تھا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے عقیدت مندوں کے لیے معقول انتظامات کئے گئے تھے اور سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

رہنما خطوط کی پاسداری میں عاشورہ تقریب منعقد

سیکریٹری امام باڈہ پنر جاگیر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کو لیکر وہ مطمئن ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details