دورے کے دوران انہوں نے بی جے پی کی طرف سے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ضلع پلوامہ کے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل وہیں انہوں نے ڈی ڈی سی امیدواروں سے کہا کہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے اور ان کی پولنگ بوتھ تک آسانی سے رسائی ہو ایسے اقدامات کیے جایئں تاکہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے میں کوئی مشکل پیش نہ آنے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے باقی اضلاع کے لوگوں کی طرح سامنے آنا چاہئے تاکہ وہ اپنا نمائندہ چن سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں ضلع پلوامہ میں ووٹنگ کی شرح کافی کم رہی وہیں چار دسمبر کو پلوامہ (بی) میں ہونے والے انتخابات کافی اہم مانے جا رہے ہیں اس میں بی جے پی اور گپکار الائنس کے علاوہ کئی آزاد امیدوارو اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔