اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ashok Kaul ترال حلقہ انتخاب بھاجپا کی ترجیحات میں شامل - مودی جی کے اقتدار میں نوسال مکمل

پلوامہ ضلع کے ترال میں بی جے پی کی جانب سے نو سال کے دوران مودی حکومت کے دوران ترقیاتی کاموں اور کامیابیوں کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے مہم شروع کی گئی۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور ان حکومت کے کارناموں سے انہیں آگاہ کیا۔

ترال  حلقہ انتخاب بھاجپا کی ترجیحات میں شامل
ترال حلقہ انتخاب بھاجپا کی ترجیحات میں شامل

By

Published : Jun 27, 2023, 1:19 PM IST

ترال حلقہ انتخاب بھاجپا کی ترجیحات میں شامل

پلوامہ:مودی جی کے اقتدار میں نوسال مکمل ہونے پر آج بھارتیہ جنتاپارٹی نے ترال کے دور افتادہ علاقے ماچھہامہ میں ڈور ٹو ڈور پروگرام کا اہتمام کیا جس دوران مودی حکومت کی نو سالہ کارکردگی کا رپورٹ کارڈ لوگوں کے سامنے پیش کی ۔

پروگرام کی صدارت بھاجپا کے جنرل سیکرٹری اشوک کول کر رہے تھے جبکہ بھاجپا ترجمان الطاف ٹھاکر اور دیگر لیڈران بھی موصوف کے ساتھ تھے۔ اس دوران عوامی وفود نے مختلف مسائل کو لیکر لیڈران کو آگاہ کرایا۔ لیڈران نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

اپنے خطاب میں اشوک کول نے بتایا کہ مودی حکومت کے نو سال یقینی طور پر بے مثال ہیں کیونکہ اس دور میں ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی ترقی کے نیے دروازے کھل گئے ہیں۔ لوگ خوشحال بن گئے ہیں جبکہ مرکزی اسکیموں کا فایده عوام کو مل رہا ہے۔اس موقع پر جو دیگر لیڈران شامل تھے ان میں جنرل سیکرٹری ضلع پلوامہ محمد شفیع میر، یار محمد خان، فاروق احمد۔ایم۔سی صدر ترال منظور خان، قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشوک کول نے بتایا کہ ترال اسمبلی پر ہماری تمام تر توجہ مرکز ہے۔ لوگوں میں جتائیں گے ہم ترال کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایکبار بی جے پی کو موقع دیں کیونکہ دیگر پارٹیوں کو انھوں نے آج تک پرکھا ہے لیکن اگر وہ بی جے پی کو ایک موقع دیں گے ہم۔ضرور عوامی خواہشات پر اترنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details