پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے دیہی علاقوں میں لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے دیہی علاقوں کی اندرونی رابطہ سڑکوں پر میکڈامائزیشن کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے آر اینڈ بی سب ڈویژن راجپورہ نے تحصیل راجپورہ میں آنے والے متعدد دیہات میں میکڈامائزیشن کا کام شروع کیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں کام مکمل کرلیا گیا ہیں۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے ساتھ ساتھ محمکہ آر اینڈ بی کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔
اس ضمن میں غلام رسول خان نے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محمکہ آر اینڈ بی کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی جس کو پورا کیا گیا۔ جبکہ اس سے قبل ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔