اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag Encounter کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر چدمبرم کی مرکز پر تنقید - government expects people to die

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے جیسے حکومت کشمیر میں اپنی 'غیر منظم پالیسی' کے دفاع میں لوگوں کی جانیں گنوانے کی توقع رکھتی ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ جب تک کشمیری عوام خود کو الگ تھلگ اور دھوکہ محسوس کرتے ہیں۔ وادی میں امن واپس نہیں آئے گا۔ Chidambaram slams Centre

Chidambaram slams Centre
Chidambaram slams Centre

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 12:35 PM IST

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جموں و کشمیر میں ہوئے ایک انکاؤنٹرمیں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں پر مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران جماعت شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کے لیے بھی نہیں رکتی گویا حکومت یہ توقع کرتی ہے کہ لوگ کشمیر میں اُن کی غیر منظم پالیسی کے دفاع میں اپنی جانیں گنواتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی، امیت شاہ نہیں میں اور کشمیری تشدد کو سمجھتے ہیں، راہل گاندھی

اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے گڈول جنگلات میں بدھ کی صبح عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار -19 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونچک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیسہمایوں بھٹ اور ایک سپاہی شہید ہو گئے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، چدمبرم نے کہا، '13 ستمبر بدھ کو کشمیر میں ایک کرنل، ایک میجر، ایک ڈی ایس پی اور ایک رائفل مین کو شہید کیا گیا۔ حکمران جماعت بی جے پی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ بھی نہیں رکتی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا، 'ایسا لگتا ہے جیسے حکومت کشمیر میں اپنی 'غیر منظم پالیسی' کے دفاع میں لوگوں کی جانیں گنوانے کی توقع رکھتی ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ جب تک کشمیری عوام خود کو الگ تھلگ اور دھوکہ محسوس کرتے ہیں، وادی میں امن واپس نہیں آئے گا۔ حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا کے کئی حلقوں نے جمعرات کو بی جے پی پر جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے دن، G20 سربراہی اجلاس کی کامیابی کو دکھانے کیلئے تقریبات منعقد کرنے پر تنقید کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details