پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بینائی کے عالمی دن کے موقع پر اے آر ٹی او پلوامہ نے ضلع انتظامیہ اور سی ایم او کے اشتراک سے ببگام علاقے میں آنکھوں کی بینائی کے حوالے سے ایک بیداری اور میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔مقامی باشندوں نے طبی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
آنکھوں کی جانچ کرنے والے ڈاکٹر رمیز احمد نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے پیار کرنا ضروری ہے کیونکہ ہر چیز کا دارومدار بصارت پر ہے۔ ہم ڈرائیوروں کی آنکھوں کی جانچ کر رہے ہیں کیونکہ ڈرائیونگ کے لیے ڈرائیوروں کے لیے مناسب بصارت کا ہونا ضروری ہے۔ اے آر ٹی او پلوامہ کی درخواست پر ہم نے ڈرائیوروں کے لیے ایک ایسی جگہ پر آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا ہے جہاں انہوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کروائے ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے کیمپ لگائے جائیں گے۔