اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 370 کو کچھ سیاسی خاندان اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے تھے: غلام علی کھٹانہ - وکست بھارت سنکلپ یاترا

راجیہ سبھا رکن انجینئر غلام علی کھٹانہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے نیوہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران کہاکہ دفعہ 370 کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا تھا لیکن کچھ سیاسی خاندان اپنے ذاتی فائدے کے لیے آرٹیکل کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ Ghulam Ali Khatana

Ghulam Ali Khatana
دفعہ 370 کو کچھ سیاسی خاندان اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے تھے: غلام علی کھٹانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 6:04 PM IST

دفعہ 370 کو کچھ سیاسی خاندان اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے تھے: غلام علی کھٹانہ

پلوامہ: راجیہ سبھا کے رکن انجینئر غلام علی کھٹانہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے نیوہ میں منقعد وکست بھارت سنکلپ یاترا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کے دوران عوام کو مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے، ساتھ ہی عوام پروگرام کے دوران ان سکیموں سے مستفیض ہو رہے ہیں۔

اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے آج نیوہ علاقے میں پروگرام کا انعقاد کیا تھا، جس میں راجیہ سبھا کے رکن انجینئر غلام علی کھٹانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام میں ضلع افسران کے علاؤہ عام لوگوں میں بزرگ شہریوں، نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ممبر پارلیمنٹ غلام علی کھٹانہ نے ضلع کے مختلف محکمہ جات کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لیا اور مختلف مرکزی معاونت والے سکیموں کے حوالے سے جانکاری حاصل کی اور محکموں پر زور دیا کہ وہ ہر فرد تک پہنچ کر ان سکیموں کے فوائد سے آگاہ کریں۔

اس پروگرام کے دوران محمکہ کھیل کود کی جانب سے ٹگ آف وار کھیل کا بھی انقعاد کیا گیا تھا، جس کا افتتاح بھی ممبر پارلیمنٹ نے کیا۔ اس یاترا کا مقصد سکیموں کو غیر پہنچی ہوئی آبادی تک پہنچنا ہے، انہیں مختلف سرکاری سکیموں جیسے جل جیون مشن، آیوشمان بھارت یوجنا، پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا، جن دھن یوجنا، پی ایم آواس یوجنا سے آگاہ کرنا ہے۔

اس موقع پر نیوہ علاقے کے لوگوں نے ممبر پارلیمنٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں علاقہ کی کچھ مانگوں کو درج کیا گیا تھا، جن میں کریوس کے لئے آبپاشی کی سہولت، ہسپتال کی اپ گریڈیشن، فلٹریشن پلانٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر سماجی کارکن فاروق احمد نے بات کرتے ممبر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ علاقے کی مانگوں کو پورہ کیا جائے گا۔ وہیں محمکہ صحت کے ایک افسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس یاترا کے دوران اسٹالز بھی لگا رہے ہیں، محمکہ کی جانب سے چلائی جانے والے سکیموں کو عام لوگوں تک پہنچائے کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبر پارلیمنٹ نے آرٹیکل 370 کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ آرٹیکل کا بنیادی مقصد جموں اور کشمیر کے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا تھا لیکن کچھ سیاسی خاندان اپنے ذاتی فائدے کے لیے آرٹیکل کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پتھراؤ اور بند کے دن گزر گئے اب لوگ امن اور خطے کی ترقی کی حمایت کر رہے ہیں جو بی جے پی جموں و کشمیر میں کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details