اردو

urdu

جموں: دفعہ 370 پر شیوسینا کی مرکزی حکومت پر تنقید

By

Published : Aug 2, 2021, 2:04 PM IST

Updated : Aug 4, 2021, 6:06 AM IST

5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کے خاتمے کا خیرمقدم  کرنے والی سیاسی جماعتیں اب مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔

دفعہ 370 پر سیوسینا کا مرکزی حکومت پر تنقید
دفعہ 370 پر سیوسینا کا مرکزی حکومت پر تنقید

جموں وکشمیر کو حاصل دفعہ 370 خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے دو برس 5 اگست 2021 کو مکمل ہونے والے ہیں۔ تاہم جموں میں 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کے خاتمے کا خیرمقدم کرنے والی سیاسی جماعتیں اب مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔

ویڈیو

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے شیوسینا جموں وکشمیر کے صدر منیش سہانی سے دفعہ 370 کے خاتمے کے دو برس مکمل ہونے پر ان سے ردعمل جاننے کی کوشش کی، تو انہوں نے کہا کہ 'یہ بات سچ ہے کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کا شیوسینا نے خیر مقدم کیا تھا اور آج بھی ہم اس کا خیرمقدم کررہے ہیں تاہم جو وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی ہوگی اور حفاظتی انتظامات بہتر ہوں گے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے۔

دفعہ 370 پر سیوسینا کا مرکزی حکومت پر تنقید
انہوں نے کہا کہ 'حکمران جماعت بی جے پی نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہو جائے گی لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا۔' منیش نے کہا 'دفعہ 370 منسوخی کے فیصلے کا جموں خطے کے لوگوں نے خیرمقدم کیا تھا جب کہ کشمیر صوبہ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ تاہم مرکزی حکومت لوگوں کی اُمیدوں پر اتر نہیں پائی۔ اور نہ ہی یہاں تعمیر و ترقی کا کوئی نیا باب کھلا، جیسا کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے کہا 'جب تک مرکزی حکومت کشمیر کے عوام کا دل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوتی تب تک حالات میں بہتری دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ'جھوٹے وعدے کرنے سے نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی سے لوگوں کا دل جیتا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Suspected Drones: جموں صوبے کے سانبہ میں پھر سے مشتبہ ڈرونز کا گشت


دفعہ 370 کے خاتمے اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے سے جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتِ حال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ شیوسینا کے صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی خطوں میں تقسیم کرنے کے باوجود بھی صورت حال جوں کی توں ہے۔

Last Updated : Aug 4, 2021, 6:06 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details