قومی دارالحکومت دہلی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ایم ایل) نے جمو ں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے اور اس کو علیٰحدہ علیٰحدہ دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کو آئین کے خلاف بتاتے ہوئے اسے 'آئین کا تختہ پلٹ' سے تعبیر کیا ہے۔
پارٹی نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ریاست اترپردیش سمیت پورے ملک میں احتجاج کا اعلاج کرنے کے ساتھ آرٹیکل 370 اور 35 اے کو بحال کرنے، جموں و کشمیر میں ایمرجنسی جیسے حالات ختم کرکے نظر بندی اور اپوزیشن رہنماؤں کو بلاتاخیر رہا کرنے اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کو فوری اثر بند کا مطالبہ کیا ہے۔
پارٹی نے چھ اگست کو لکھنؤ میں امبیڈکر کی مورتی کے سامنے اس کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔