اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 370 سے جموں کشمیر کو کوئی فائدہ نہیں ہوا

انہوں نے کہا دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر کے لوگ مُلک کی مختلف اسکیموں سے مستفید ہونگے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو خصوصی اختیارات سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔

article 370 did not benefit people of jammu and kashmir: Santosh Gangwar
دفعہ 370 سے جموں کشمیر کو کوئی فائدہ نہیں ہوا

By

Published : Jan 21, 2020, 10:21 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:13 PM IST

مرکزی وزیر برائے لیبر و روزگار سنتوش کمار گنگوار نے جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کا دورہ کر کے بٹوت میں سبزی منڈی اور گریڈ اسٹیشن چندرکورٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو دفعہ 370 سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

دفعہ 370 سے جموں کشمیر کو کوئی فائدہ نہیں ہوا

وزیر موصوف نے ضلع میں نو منتخب سرپینچوں، بلاک چیرمینز و عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کے بعد جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر کے لوگ مُلک کی مختلف اسکیموں سے مستفید ہونگے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو خصوصی اختیارات سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا مرکز کی جانب سے ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے سے لوگ خوش ہے اسلیے جموں کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں دیکھنے کو ملا اور نہ ہی کوئی گولی چلی۔

انہوں نے کہا محکمہ لیبر و روزگار کا جموں کشمیر میں 100 بیڈ ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ ضلع رامبن میں بھی 30 بیڈ والا ہسپتال بنایا جائے گا۔

تقریب میں انہوں نے محکمہ لیبر کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھانے والے افراد میں چیک اور لیبر کارڈ بھی تقسیم کیے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 10:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details