اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arrangements for Annual Urs صوفی بزرگ سید قمر الدین بخاری کے سالانہ عرس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل - جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل

ضلع گاندربل میں واقع صوفی بزرگ سید قمر الدین بخاری کی درگاہ پر سالانہ عرس کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے چئیرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد نے عرس سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوفی بزرگ سید قمر الدین بخاری کے سالانہ عرس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل
صوفی بزرگ سید قمر الدین بخاری کے سالانہ عرس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 5:04 PM IST

صوفی بزرگ سید قمر الدین بخاری کے سالانہ عرس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع صوفی بزرگ سید قمر الدین بخاری کی درگاہ پر سالانہ عرس کے انعقاد کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ کل سے عرس کا آغاز ہوگا جو تین دنوں تک چلے گا۔

اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد نے عرس سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایڈووکیٹ الطاف احمد نے کہا کہ امسال قمرالدین بخاری کا سالانہ عرس منانے کیلئے نہ صرف ضلع انتظامیہ بلکہ میونسپل کمیٹی بھی متحرک ہے اور عقیدت مندوں کو ہر ایک سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ میلہ احسن طریقے سے منعقد ہو۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سید قمر الدین بخاری کے آستان عالیہ پر نہ صرف ضلع گاندربل سے بلکہ وادی کے مختلف اضلاع سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد آسان عالیہ پر حاضری دینے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:3 Mission Chandrayaan چندریان تھری کے لیے سرینگر میں خصوصی دعائیں

دوسری طرف قمریہ مسلم وقف ٹرسٹ کے سیکرٹری الطاف حسین شاہ نے کہا کہ ہم یہاں ہر سال سالانہ عرس سید قمر الدین بخاری کا مناتے ہیں۔ امسال یہ عرس 24 اگست سے 29 اگست یعنی پانچ دن تک آستان عالیہ میں جاری رہے گا۔ 24 سے 27 اگست تک آستان عالیہ پر بعد نماز عصر ختم المعزمات ، درود سلام انجام دی جائے گی جبکہ 28 اگست کو رات بھر شب خوانی ہوگی جس میں وادی کے نامور علماء کرام تشریف فرما ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details