اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرگل جنگ کے بہادروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا - rmy porters protest against government in jammu

ارمی پورٹرز نے وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ رانا سے بھی ملاقات کی تھی تاہم ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

army porters protest against government in jammu
کرگل جنگ کے بہادروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا

By

Published : Dec 10, 2019, 10:01 PM IST

سنہ 1999 میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کی بازی لگانے والے 'پورٹرز' اج جموں میں سڑکوں پر اُتر ائے اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجی 'ارمی پورٹرز' کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں مستقل نوکری فراہم کی جائے گی لیکن 20 سال گزرنے کے باوجود بھی ان کے ساتھ کیا گیا وعدہ وفا نہیں کیا گیا۔

احتجاجی پورٹرو کے مطابق کچھ افراد کو مستقل نوکری دی گئی ہے لیکن اکثریت کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

کرگل جنگ کے بہادروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا

غور طلب ہے کہ پورٹرز نے وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ رانا سے بھی ملاقات کی تھی تاہم ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے پورٹرو کی مانگ ہے کہ انہیں فوج میں سپائی کے بجائے فُورتھ کلاس کی نوکری دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details