پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں فوج کی 55 راشٹریہ ریفلز نے نوجوانوں کو کھیل کود کے منسلک کرنے کے لئے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے تئیں نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کے ذریعے سکیورٹی فورسز مقامی کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں یومیہ بنیاد پر کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہیں۔ وہیں نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور محمکہ کھیل بھی ایونٹس کروا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کھیل کود سے منسلک ہوں اور منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہیں۔