بھارتی فوج کی برفانی تودہ بچاؤ ٹیم نے پیر کو جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں برفانی تودوں سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔
یونٹ نے براہ راست مشقوں کا مظاہرہ کیا جس میں دکھایا گیا کہ برفانی تودے گرنے کے دوران پھنسے لوگوں کو کیسے بچایا جائے۔ انہوں نے لوگوں کو ریسکیو پروٹوکول کے بارے میں بھی آگاہ کیا جنہیں برفانی تودے کے دوران عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
مقامی لوگوں کو امدادی کارروائی کے دوران ضروری طبی سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔ کارڈز، بیکنز، پروبز ، سمیت مختلف سامان کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
برفانی تودہ یونٹ کے انچارج لیفٹیننٹ کرنل پرنس روہت نے کہا کہ ' پیر پنجال علاقوں میں سخت سردی کے مہینوں میں شدید برف باری کی وجہ سے فوج کی برفانی تودہ بچاؤ ٹیم ہمیشہ اعلی چوکس رہتی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ' فوج بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب علاقوں کے برفانی تودوں کے خطرات سے بیداری پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔ کسی بھی قسم کی صورتحال میں فوج ان کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔