اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں فوج کی جانب سے جشن بہار پروگرام کا اہتمام

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہندوستانی فوج کی جانب سے جشن بہار کے نام سے میوزیکل فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مختلف پروگرام میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

ترال میں فوج کی جانب سے جشن بہار پروگرام کا اہتمام
ترال میں فوج کی جانب سے جشن بہار پروگرام کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 6:03 PM IST

ترال میں فوج کی جانب سے جشن بہار پروگرام کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہندوستانی فوج کی جانب سے جشن بہار کے نام سے میوزیکل فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔

اس پروگرام میں فوج، پولیس اور سیول عہدیداروں کے علاوہ سینکڑوں طلباء نے شمولیت کی۔ اس موقع پر موسیقی اور دیگر کلچرل پروگرام پیش کیے گیے جسے حاضرین نے خوب سراہا بعد میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب اور فنکاروں کو انعامات سے نوازا گیا۔ طلباء نے فوج کی جانب سے منعقدہ پروگرام کی سراہنا کی اور ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرانے کی مانگ گی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئ طلباء نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا ایک اچھی شروعات ہے کیونکہ ایسے ایونٹس منعقد ہونے سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھار پیدا کر سکتے ہیں اور اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں جموں و کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام منعقد

پرنسپل بایزہایر سیکنڈری اسکول ترال کے پرنسپل مشتاق احمد نایک نے بتایا اس قسم کے فیسٹول منعقد کرانے سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور فوج کے بیالیس آر آر نے جسطرح آج جشن بہار سے پروگرام منعقد کیا ہے وہ واقعی قابل ستائش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details